اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مبشرہ خاور مانیکا نے اڈیالہ جیل حکام پر اپنی والدہ کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک اور مجرمانہ غفلت کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے سپریٹنڈنٹ جیل سے فوری تحقیقات اور متعلقہ خاتون اہلکار کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے
جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام لکھے گئے ایک باضابطہ خط میں مبشرہ خاور مانیکا نے انکشاف کیا ہے کہ جیل عملے کی غیر انسانی رویے کے باعث ان کی والدہ کو شدید طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑاجس کی وجہ سے ان کی آنکھ کی سرجری تک نوبت آئی
مریم نامی خاتون اہلکار کا ہتک آمیز رویہ اور غفلت
خط میں مبشرہ خاور مانیکا نے لکھا"22 مئی کو جیل میں میری آخری ملاقات کے دوران والد نے مجھے جیل عملے کی مجرمانہ غفلت اور غیر انسانی رویے سے متعلق بتایا۔ بالخصوص فیمیل اسٹاف کی سربراہ، جس کا نام 'مریم' ہے اور جسے والدہ کے معاملات پر کنٹرول دیا گیا ہے، کا رویہ انتہائی ہتک آمیز اور توہین آمیز ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کو مریم کا پورا نام معلوم نہیں ہے، لیکن وہی خاتون عملے کی انچارج ہے جو روزمرہ کے معاملات میں بشریٰ بی بی سے ڈیل کرتی ہے
طبی امداد میں تاخیر اور آنکھ کا آپریشن
مبشرہ خاور مانیکا کے مطابق، بشریٰ بی بی نے مارچ کے مہینے سے شروع ہونے والے کئی ہفتوں تک آنکھ میں شدید درد کی شکایت بار بار کی، لیکن مذکورہ خاتون اہلکار نے ان کی پکار پر کوئی توجہ نہیں دی اور بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی گئی
خط کے مطابق
اپریل کا وسط: کئی ہفتوں کی تاخیر کے بعد جب شکایت متعلقہ اعلیٰ جیل حکام تک پہنچائی گئی تو بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا گیا
ہسپتال منتقلی: حالت تشویشناک ہونے پر انہیں جیل سے باہر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی فوری سرجری ہوئی

No comments:
Post a Comment