Followers

Showing posts with label Elon Musk. Show all posts
Showing posts with label Elon Musk. Show all posts

Wednesday, 17 June 2026

ایلونن مسک کا AI ٹول گروک ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں میں استعمال ہوا، امریکا کا بڑا انکشاف۔ یہ منصوبہ فوجی اہداف کی نشاندہی اور کارروائیوں میں مصنوعی ذہانت کی مدد فراہم کرتا ہے


 AI  مصنوعی ذہانت, جنگی استعمال کے حوالے سے ایک سنسنی خیز اور چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ایلون مسک          Elon Musk کا تیار کردہ جدید ترین اے آئی ٹول 'گروک' Grok ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں میں استعمال کیا گیا ہے

یہ پہلی بار ہے کہ ایلون مسک کے کسی سویلین اے آئی ماڈل کا براہِ راست کسی جنگی یا فوجی آپریشن میں استعمال ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے

فوجی اہداف کی نشاندہی اور مصنوعی ذہانت کا کردار

رپورٹس کے مطابق، یہ منصوبہ انتہائی خفیہ طور پر کام کر رہا تھا جس کا مقصد جنگی میدان میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے فوجی اہداف کی فوری اور درست نشاندہی کرنا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق گروک اے آئی ٹول کو اسٹریٹجک ڈیٹا، سیٹلائٹ تصاویر اور لائیو انٹیلیجنس فیڈز کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا  جس سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کو ڈیزائن کرنے اور ہدف بنانے میں غیر معمولی مدد ملی

ماہرین کا کہنا ہے کہ روایتی طریقوں کے مقابلے میں مصنوعی ذہانت سیکنڈوں میں کروڑوں صفحات کا ڈیٹا پروسیس کر کے دشمن کے ٹھکانوں سپلائی لائنز اور دفاعی نظام کی درست ترین لوکیشن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہی کچھ اس مشن میں بھی کیا گیا

ایلون مسک کا موقف اور عالمی تشویش

اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد اب تک ایلون مسک یا ان کی کمپنی xAI کی طرف سے کوئی باقاعدہ یا تفصیلی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے ایلون مسک ماضی میں ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں کہ اے آئی کو انسانیت کے فائدے کے لیے استعمال ہونا چاہیے، لیکن اس انکشاف نے نئی عالمی بحث چھیڑ دی ہے

دفاعی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر نجی کمپنیوں کے اے آئی ٹولز اس طرح جنگوں میں استعمال ہونے لگے تو مستقبل کی جنگیں مکمل طور پر انسانوں کے کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہیں جو کہ عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے

ایلونن مسک کا AI ٹول گروک ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں میں استعمال ہوا، امریکا کا بڑا انکشاف۔ یہ منصوبہ فوجی اہداف کی نشاندہی اور کارروائیوں میں مصنوعی ذہانت کی مدد فراہم کرتا ہے

 AI  مصنوعی ذہانت, جنگی استعمال کے حوالے سے ایک سنسنی خیز اور چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے...