معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ نے نامور مذہبی اسکالر اور سوشل میڈیا پروجیکٹ سلیبریٹی مولانا ناصر مدنی کو 19 کروڑ روپے کا قانونی لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مولانا ناصر مدنی سات روز کے اندر اپنے بیانات پر معافی مانگیں بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گے
الزامات اور قانونی نوٹس کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق اداکارہ مومنہ کی جانب سے ان کے وکیل نے یہ لیگل نوٹس مولانا ناصر مدنی کو ارسال کیا ہے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا ناصر مدنی نے حالیہ دنوں میں اداکارہ کے خلاف نازیبا اور ہتک آمیز زبان استعمال کی جس سے ان کی ساکھ اور عزتِ نفس کو شدید نقصان پہنچا ہے
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مولانا ناصر مدنی نے اگلے 7 دنوں کے اندر میڈیا یا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی کہی گئی باتوں پر غیر مشروط معافی نہ مانگی، تو ان کے خلاف ہتکِ عزت Defamation کا باقاعدہ کیس دائر کیا جائے گا اور 19 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ عدالت میں پیش کر دیا جائے گا
سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز
اس قانونی نوٹس کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے مولانا ناصر مدنی، جو اپنے منفرد اندازِ بیان اور جملوں کی وجہ سے اکثر انٹرنیٹ پر وائرل رہتے ہیں اب ایک بڑی قانونی مشکل میں پھنستے نظر آ رہے ہیں
اداکارہ مومنہ کے مداحوں کی جانب سے اس اقدام کو درست قرار دیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف مولانا ناصر مدنی کے چاہنے والے اس نوٹس پر ان کے آفیشل ردِعمل کا انتظار کر رہے ہیں
