امریکہ اور ایران کے مابین جاری اہم مذاکرات میں ایک بہت بڑی اور مثبت پیں رفت سامنے آئی ہے، اور ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اب کسی بھی وقت مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جا سکتا ہے۔
اس اہم سفارتی مشن میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر وفاقی وزیرِ داخلہ اور اعلیٰ سفارتی ٹیم نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، جو اس وقت جنیوا میں موجود ہیں اور اعلامیے کے حتمی مسودے پر کام مکمل کر چکے ہیں
بین الاقوامی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کا ڈراپ سین
مذاکرات کے دوران بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے یہ افواہیں پهیلائی جا رہی تھیں کہ ایرانی وفد ناراض ہو کر مذاکرات ادھورے چھوڑ کر چلا گیا ہے تاہم اب یہ خبریں مکمل طور پر غلط ثابت ہو چکی ہیں
حقیقت یہ ہے کہ ایرانی وفد سمیت دیگر تمام متعلقہ وفود نے انتہائی مثبت ماحول میں بات چیت جاری رکھی سوئٹزرلینڈ کے مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے اعلامیے کو حتمی شکل دی گئی جس کے بعد تمام وفود اپنے اگلے پڑاؤ کے لیے روانہ ہوئے
پاکستان کا اہم سفارتی کردار
سفارتی حلقوں کے مطابق اس حساس ترین معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرنے میں پاکستانی قیادت نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہےفیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور پاکستانی سفارتی ٹیم کی انتھک کوششوں کے باعث دونوں فریقین ایک مشترکہ اعلامیے پر متفق ہوئے ہیں جسے خطے اور عالمی امن کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے

No comments:
Post a Comment