Followers

Wednesday, 24 June 2026

ٹرمپ کا اسرائیل پر دباؤ اسرائیلی فوج کی آپریشنل آزادی ختم، لبنان اور غزہ میں کارروائیاں محدود کرنے کا حکم

 

 مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں ایک نئی اور ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں بالخصوص لبنان اور غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشنز کو شدید حد تک محدود کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، واشنگٹن سے تل ابیب کو ایک انتہائی واضح اور سخت پیغام بھیج دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی اپنی مرضی سے فوجی کارروائیاں کرنے کی سابقہ آزادی اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور اسے اب امریکی پالیسیوں کو مدِ نظر رکھنا ہوگآ
اسرائیلی میڈیا چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق، ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف لبنان میں بلکہ تمام محاذوں پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو کافی حد تک محدود کر رہے ہیں۔ واشنگٹن کا موجودہ رخ اب اسرائیل کو پہلی جیسی کھلی چھوٹ دینے کے حق میں بالکل نہیں ہے۔ اس تبدیلی کو مشرقِ وسطیٰ میں امریکی حکمتِ عملی کا ایک بڑا یوٹرن سمجھا جا رہا ہے، جو کہ نیتن یاہو حکومت کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہا ہیں
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایال زامیر کی سربراہی میں ایک اہم ترین فوجی اجلاس ہوا، جس میں سیکیورٹی حکام نے غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے ایک نئے، منظم اور بڑے ملٹری آپریشن کی تجویز پیش کی تھی تاہم، اس اہم میٹنگ میں شریک اعلیٰ حکام نے شدید خدشات کا اظہار کیا۔ شرکاء کا ماننا تھا کہ صدر ٹرمپ اس وقت کسی بھی نئے یا بڑے فوجی آپریشن کی سخت مخالفت کر سکتے ہیں، جس سے واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات میں دراڑ آ سکتی ہے۔ فوجی حکام کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ٹرمپ حماس کے خلاف سخت فوجی کارروائی کے بجائے، انہیں غیر مسلح کرنے کے معاملے میں زیادہ لچکدار اور سیاسی رویہ اختیار کرنے پر زور دیں گے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
اسرائیلی دفاعی حلقوں میں اس نئی صورتحال، واشنگٹن کے دباؤ اور پیغام کو ایک بہت بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے آنے والا یہ سفارتی اور سیاسی دباؤ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ خطے میں جنگ کو طول دینے کے بجائے، اب اسے ہر صورت سمیٹنے کی حکمت عملی پر کام ہو رہا ہے۔ اگر امریکہ اپنے اس فیصلے پر قائم رہتا ہے تو اس سے نیتن یاہو حکومت کی داخلی اور خارجی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا، اور اسرائیل کو اپنے فوجی اہداف سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

No comments:

Post a Comment

Headline: Israel Stands Ready: IDF Spokesperson Confirms Readiness for Potential Joint Action Against Iran

 In a recent development that has further heightened regional tensions, a spokesperson for the Israel Defense Forces (IDF) has issued a stat...