Followers

Tuesday, 23 June 2026

علیمہ خان کے سنسنی خیز انکشافات: 'عمران خان شدید قیدِ تنہائی کا شکار سیل کی بجلی اور پنکھا بھی بند کر دیا گیا'

 


پاکستان تحریک انصاف PTI عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ جیل میں ہونے والے سلوک اور عدالتی نظام کے حوالے سے انتہائی سنگین اور سنسنی خیز انکشافات کر دیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مروجہ قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے

قیدِ تنہائی اور بنیادی سہولیات کی بندش

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر سے عمران خان کو سخت قیدِ تنہائی Solitary Confinement میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے پانچ سے چھ دن تک خان صاحب کے سیل کی بجلی مکمل طور پر بند رکھی گئی اور اس شدید گرمی و حبس کے موسم میں پنکھا بھی بند کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا عمران خان کو مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے اور جیل حکام مضحکہ خیز بہانے بناتے ہیں کبھی جیل والے کہتے ہیں کہ سیل کی چابی گھم ہو گئی ہے، تو کبھی پنکھا اور بجلی بند کر دی جاتی ہے

عدلیہ اور چیف جسٹس پر سنگین الزامات

میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے ہائیکورٹ کے سابقہ فیصلے اور ججز کی تعیناتی پر بھی کڑی تنقید کی انہوں نے مبینہ طور پر سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایک کریمنل حرکت کی ہے جسے ان کے بچے اور فیملیز ہمیشہ یاد رکھیں گے

انہوں نے شکوہ کیا کہ سینئر ججز کو بائی پاس کر کے 15ویں نمبر کے جج کو چیف جسٹس بنا دیا گیا اور اس کے بعد ڈیڑھ سال تک عمران خان کا مقدمہ سماعت کے لیے لگنے ہی نہیں دیا گیا

ملاقاتوں پر مستقل پابندی کا خدشہ

مستقبل کے حوالے سے تشویشناک معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ حکومت اور جیل انتظامیہ اب صرف ایک ملاقات کروانا چاہ رہے ہیں تاکہ عوامی اور سیاسی پریشر کو ختم کیا جا سکے

No comments:

Post a Comment

علیمہ خان کے سنسنی خیز انکشافات: 'عمران خان شدید قیدِ تنہائی کا شکار سیل کی بجلی اور پنکھا بھی بند کر دیا گیا'

  پاکستان تحریک انصاف PTI عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ جیل میں ہونے والے سلوک اور عدالتی نظام کے حوالے سے انتہائی...