Followers

Tuesday, 23 June 2026

سرگودھا: 7 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیں مقابلے میں ہلاک


 سرگودھا کے نواحی علاقے میں 7 سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں گلہ کاٹ کر بے دردی سے قتل کرنے والا سنگدل ملزم جھال چکیاں کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے

ذرائع کے مطابق پولیس ملزم کو شواہد کی روشنی میں گرفتار کرنے کے بعد تفتیش اور برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ جھال چکیاں کے قریب ملزم کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی

پولیس مقابلے کی تفصیلات

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کی حراست میں موجود ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مفرور ملزموں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

واقعے کا پس منظر

واضح رہے کہ چند روز قبل سرگودھا میں 7 سالہ معصوم بچی کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد سفاک درندے نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور پکڑے جانے کے خوف سے بچی کا گلہ کاٹ کر اسے بیدردی سے قتل کر دیا۔ اس اندوہناک واقعے نے پورے علاقے میں کہرام مچا دیا تھا اور سوشل میڈیا سمیت عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا

شہریوں نے ملزم کے انجام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے خون سے ہولی کھیلنے والا اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور مفرور ملزموں کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

No comments:

Post a Comment

سرگودھا: 7 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیں مقابلے میں ہلاک

 سرگودھا کے نواحی علاقے میں 7 سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں گلہ کاٹ کر بے دردی سے قتل کرنے والا سنگدل ملزم جھال...