سماجی رابطے کی دنیا سے اس وقت کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز سامنے آئی ہے دنیا کے سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک Facebook کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں اچانک شدید تعطل کا شکار ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
پلیٹ فارم کی بندش کے باعث صارفین نہ تو اپنی نیوز فیڈ اپڈیٹ کر پا رہے ہیں اور نہ ہی کوئی نئی پوسٹ شیئر کرنا ممکن رہا ہے
اکاؤنٹس خود بخود لاگ آؤٹ ہونے لگے
صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا مسئلہ اکاؤنٹس کا اچانک لاگ آؤٹ ہونا ہے۔ دنیا بھر سے صارفین نے شکایت کی ہے کہ ان کے فیس بک اکاؤنٹس سیشن ختم ہونے Session Expired کے پیغام کے ساتھ خود بخود لاگ آؤٹ ہو گئے، اور دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش پر 'پاس ورڈ غلط' یا 'سرور ایرر' کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
شروع میں کئی صارفین نے اسے ہیکنگ کی کوشش سمجھا، تاہم بعد میں واضح ہوا کہ یہ ایک عالمی تکنیکی خرابی ہے۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر DownDetector کی رپورٹ
ویب سائٹس کی لائیو مانیٹرنگ کرنے والے عالمی ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق فیس بک کی سروسز میں خرابی کا سلسلہ آج دوپہر 12 بجے کے بعد شروع ہوا
رپورٹ کے مطابق، دوپہر 12 بجے سے لے کر اب تک دنیا بھر سے ریکارڈ 69,569 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں اور ان شکایات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
صارفین کو درپیش مسائل کا تناسب کچھ یوں رہا:
اکاؤنٹ لاگ آؤٹ Log out: 70% صارفین
ایپ کا کام نہ کرنا App Crash: 20% صارفین
ویب سائٹ تک رسائی Website Access: 10% صارفین
میٹا Meta کا مؤقف اور موجودہ صورتحال
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا Meta کی جانب سے ابھی تک اس تعطل کی اصل وجہ کے بارے میں کوئی تفصیلی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹا کی تکنیکی ٹیم اس بڑے بیک اینڈ اِنفراسٹرکچر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے
فیس بک ڈاؤن ہونے کے بعد صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد نے متبادل پلیٹ فارمز جیسے کہ X سابقہ ٹوئٹ اور واٹس ایپ کا رخ کر لیا ہے جہاں #FacebookDown کا ہیش ٹیگ اس وقت دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے

No comments:
Post a Comment