اسلام آباد: ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا عزم چٹان کی طرح مضبوط ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ISPR کے ترجمان کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک انتہائی حساس اور انٹیلیجنس پر مبنی خفیہ آپریشن کرتے ہوئے 21 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام دہشتگردوں کو پڑوسی ملک بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی حاصل تھی
آپریشن کی تفصیلات خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی
تفصیلات کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان کے ایک مخصوص علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی اور ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کی خفیہ اطلاع ملی تھی فورسز نے وقت ضائع کیے بغیر علاقے کو محاصرے میں لیا
دہشتگردوں کی جانب سے مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد، سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 خارجیوں کو ڈھیر کر دیا ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے
پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ آپریشن محض ایک کارروائی نہیں بلکہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ایک بڑا بریک تھرو ہے
ترجمان پاک فوج کا موقف
"ہلاک ہونے والے خارجی دہشتگردوں کے قبضے سے ملنے والے شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں بھارت کی جانب سے مالی اور لاجسٹک سپورٹ حاصل تھی۔ یہ دہشتگرد پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور سی پیک CPEC سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنانے کی سازش کر رہے تھے

No comments:
Post a Comment