Followers

Tuesday, 9 June 2026

مظفر آباد میں خفیہ ادارے کی بڑی کامیابی: بھارتی ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک سے منسلک 5 مشتبہ افراد گرفتار


 مظفر آباد یب  آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حساس ادارے نے ایک انتہائی اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پڑوسی ملک بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را RAW سے منسلک 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان خطے میں سنگین تخریب کاری اور امن و امان کو ثبوتاژ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے

خفیہ اطلاع پر اچانک چھاپہ مار کارروائی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پریمیئر انٹیلیجنس ادارے  آئی ایس آئی کو مظفر آباد اور اس کے گردونواح میں غیر ملکی نیٹ ورک کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ سیکیورٹی فورسز اور حساس ادارے نے انتہائی مہارت اور رازداری کے ساتھ ہدف بنائے گئے مقامات پر چھاپہ مار کر ان 5 مشتبہ کارندوں کو دبوچ لیا

اہم دستاویزات اور حساس آلات برآمد

ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے

ممنوعہ اور حساس نوعیت کے ڈیجیٹل آلات

مواصلاتی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والا خصوصی مواد

اہداف کے نقشے اور اہم دستاویزات برآمد کر لی گئی ہیں

ذرائع کا دعویٰ "گرفتار ملزمان آزاد کشمیر میں سیکیورٹی اداروں اہم تنصیبات اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے نیٹ ورکنگ کر رہے تھے اور انہیں سرحد پار سے براہِ راست فنڈنگ اور ہدایات مل رہی تھیں

ملزمان نامعلوم مقام پر منتقل، تفتیش کا آغاز

سیکیورٹی فورسز نے گرفتار تمام مشتبہ افراد کو فوری طور پر نامعلوم اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے، جہاں ان سے ہینڈلرز اور دیگر ساتھیوں کے بارے میں سخت تفتیش کی جا رہی ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ دورانِ تفتیش آزاد کشمیر اور پاکستان کے دیگر حصوں میں سرگرم مزید سہولت کاروں اور سلیپر سیلز کے بے نقاب ہونے کا قوی امکان ہے

No comments:

Post a Comment

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کا بڑا فیصلہ: وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت    ATC نے 4 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف   PTI  کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی...