پنجاب کے شہر بہاولپور میں منکی پاکس. Mpox) کا وائرس تیزی سے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ شہر میں منکی پاکس کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی ہے، جس کی ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے باقاعدہ تصدیق کر دی ہے
مریض آئیسولیشن وارڈ میں منتقل
ذرائع کے مطابق جن تین مریضوں میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، انہیں فوری طور پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال BVH کے خصوصی آئیسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو سخت طبی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے اور انہیں بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے
انتظامیہ اور محکمہ صحت ہائی الرٹ
بہاولپور میں بیک وقت تین کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ڈاکٹرز کے مطابق
متاثرہ مریضوں کے قریبی رشتہ داروں اور ان سے رابطے میں رہنے والے افراد کی سکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے
ہسپتال میں آنے والے دیگر مریضوں کی حفاظت کے لیے آئیسولیشن وارڈ میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں
منکی پاکس کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو متاثرہ شخص کے قریبی رابطے، چھونے، یا اس کے زیر استعمال چیزوں (جیسے کپڑے یا بستر) سے دوسرے انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہے
بچاؤ کی تدابیر
متاثرہ مریضوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں
صابن اور پانی سے بار بار ہاتھ دھوئیں
اگر جسم پر تیز بخار کے ساتھ خارش یا دانے دار چھالے نمودار ہوں، تو فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں

No comments:
Post a Comment