اسلام آباد / پشاور خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے اندرونی معاملات کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے وزیراعلیٰ کے پی سُہیل آفریدی نے وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اپنایا ہے اور پارٹی رہنما شیخ وقاص اکرم کو سخت الفاظ میں پیغام جاری کر دیا ہے
وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ "10 جون کو بجٹ اجلاس کے دن ہم ہر صورت پارلیمنٹ کے گیٹ پر دھرنا دیں گے شرکت کرنی ہے تو کریں کسی کے آلہ کار نہ بنیں
شیخ وقاص اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے سُہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے اس دھرنے اور احتجاج میں شرکت کرنی ہے تو شوق سے کریں اور اگر نہیں کرنی تو نہ کریں لیکن وہ کسی کے آلہ کار نہ بنیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ احتجاج انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں صرف صوبائی اسمبلی کے ارکان MPAs ہی نہیں بلکہ قومی اسمبلی کے ارکان MNAs بھی بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے اور دھرنا دیں گے
دھرنے کا مقصد اور سیاسی ہلچل
ذرائع کے مطابق 10 جون کو وفاقی بجٹ کے موقع پر اس دھرنے کا مقصد صوبے کے حقوق اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانا ہے تاہم سُہیل آفریدی کے اس حالیہ بیان نے پارٹی کے اندرونی اختلافات یا حکمتِ عملی پر مختلف آراء کو کھل کر سامنے لا دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ شیخ وقاص اکرم اس کڑے پیغام کا کیا جواب دیتے ہیں اور 10 جون کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے

No comments:
Post a Comment