تہران ویب ڈیسک: ایران کے عظیم رہنما اور رہبرِ شہید آیت اللہ سید علی الحسینی خامنہ ای کی آخری رسومات اور جنازے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ایرانی میڈیا اور سرکاری ذرائع کے مطابق شہید رہبر کی تشییع جنازہ کی تقریبات ملک کے تین بڑے شہروں تہران قم اور مشہد مقدس میں منعقد کی جائیں گی، جہاں لاکھوں سوگواران کی شرکت متوقع ہے
تہران میں 2 کروڑ افراد کی آمد کی تیاریاں
ذرائع کے مطابق دارالحکومت تہران میں شہید رہبر کے جنازے میں ریکارڈ توڑ شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے 15 سے 20 ملین ڈیڑھ سے دو کروڑ افراد کی شرکت کے پیشِ نظر سیکیورٹی، رہائش اور ٹرانسپورٹ کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ صرف تہران میں تشییع جنازہ کی تقریب کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہے گی تاکہ عوام اپنے محبوب رہنما کا آخری دیدار کر سکیں
آخری رسومات کا 3 روزہ شیڈول اور تاریخ
شہید رہبر کی آخری رسومات کے لیے ایک جامع تین روزہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق، امکان ہے کہ یہ سوگوار تقریبات ذی الحجہ کے اختتام اور ماہِ محرم الحرام کے آغاز میں منعقد ہوں گی، جس سے فضا مزید غمگین ہونے کا امکان ہے
حرم امام رضاؑ مشہد میں تدفین کی جائے گی
سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ شہید رہبر آیت اللہ سید علی الحسینی خامنہ ای کی وصیت اور ان کے قریبی افراد کی سفارشات کے مطابق، ان کی آخری آرام گاہ مشہد مقدس میں واقع حرمِ مطہر امام علی رضا علیہ السلام میں ہوگی تمام تر تشییع جنازہ کے مراحل کے بعد انہیں وہیں سپردِ خاک کیا جائے گا
عالمی رہنماؤں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس عظیم نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کے لیے کئی بین الاقوامی وفود کی آمد بھی متوقع ہے

No comments:
Post a Comment