واشنگٹن..اسلام آباد, امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے حالیہ جائزے سے یکسر مختلف اور غیر متوقع موقف اختیار کر لیا ہے
ذرائع کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا اسٹریٹجک اور میزائل پروگرام امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے اپنے بیان میں انہوں نے امریکی دفاعی اور خارجہ پالیسی کے روایتی رخ کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے استحکام پر زور دیا ہے
امریکی وزیرِ دفاع نے نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گیبارڈ Tulsi Gabbard کے اس حالیہ ترین بیان کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر شدید تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا تھا
دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اہم ستونوں کے درمیان اس معاملے پر واضح تضاد اور وزیرِ دفاع کا کھلا موقف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پینٹاگون اور امریکی دفاعی ادارے خطے میں پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس اہم ترین پیش رفت کے بعد پاک-امریکہ تعلقات، بالخصوص اسٹریٹجک معاملات پر چھائے غیر یقینی کے بادل چھٹنے کی امید پیدا ہو گئی
ہے

No comments:
Post a Comment