اسلام آباد.. سکردو .... . . پاکستان تحریک انصاف PTI کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سیاسی منشور لے کر سکردو جانے سے روک دیا گیا ہے، جس کے لیے انتظامیہ نے راستے بند کر کے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کیا
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے انتظامیہ اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی صبح 9:45 کی فلائٹ تھی اور وہ بطور سیاسی کارکن عمران خان کا پیغام اور منشور گلگت بلتستان کے عوام تک پہنچانے کے لیے سکردو جا رہے تھے صرف ایک پیغام کو روکنے کے لیے روڈ بلاک کیے گے
سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کے نظریے اور منشور سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ صرف ایک سیاسی پیغام کو روکنے کے لیے سڑکیں اور راستے بند کر دیے گئے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا صرف اس پیغام کو روکنے کے لیے روڈ بلاک کر دیے گئے جس کی وجہ سے عام عوام کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور بالاخر مجھے جانے نہیں دیا گیا
سیاسی حلقوں میں ہلچل
سیاسی مبصرین کے مطابق گلگت بلتستان اور بالخصوص سکردو میں پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی یہ کوششیں خطے میں جاری سیاسی تناؤ کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔ اسد قیصر نے واضح کیا کہ راستے روک کر اور عوام کو تنگ کر کے پی ٹی آئی کے نظریے کو پھیلنے سے نہیں روکا جا سکتا
اس حوالے سے ابھی تک مقامی انتظامیہ یا حکومتی ترجمان کی جانب سے راستے بند کرنے کی وجوہات پر کوئی باقاعدہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے

No comments:
Post a Comment