Followers

Monday, 15 June 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جمعہ سے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کا اعلان


 عال می معیشت اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و امان کے قیام کے لیے ایک بہت بڑی اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور اہم ترین تجارتی آبی گزرگاہ  آبنائے ہرمذStrait of HormuZکو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک اہم ترین ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بریک تھرو نے عالمی منڈیوں، بالخصوص تیل کی مارکیٹ میں پھیلی بے یقینی کو یکسر ختم کر دیا ہں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس بڑی کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور انہوں نے امریکی بحریہ کو ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہین صدر ٹرمپ نے عالمی تجارتی جہازوں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں لکھا دنیا بھر کے جہازو! اپنے انجن اسٹارٹ کر اور تیل کو بہنے دو صدر کے اس بیان کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں فوری استحکام دیکھنے کو مل رہا 
صدارتی اعلان کے مطابق، آنے والے جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں اس امن معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کیے جائیں گے، جس کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے بھی معاہدے کے مسودے کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تاہم ایران اس پر عمل درآمد اور معاہدے کے مکمل متن (Text) کو جمعہ کے روز باضابطہ دستخطوں کی تقریب کے بعد ہی عام کرے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ دوطرفہ عدم اعتماد کی فضا میں طویل اور انتہائی خفیہ مذاکرات کے بعد ممکن ہوا ہے
اس تاریخی امن معاہدے کو ممکن بنانے میں پاکستان اور قطر نے انتہائی کلیدی اور اہم ترین ثالث MediatoR کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی دستخطوں کی تقریب سے پہلے، رواں ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تکنیکی اور تیاری کے حوالے سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، تاکہ تمام امور کو حتمی شکل دی جا سکے۔ عالمی رہنماؤں نے اس بحران کو ٹالنے پر پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سفارتی کامیابی سے نہ صرف خطے میں جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے بلکہ عالمی سپلائی چین کو درپیش چیلنجز کا بھی مستقل خاتمہ ہو جائے گا

No comments:

Post a Comment

Are the Press Conferences by Uzma Khan and Dr. Faisal Sultan Considered Contempt of Court?

  The recent press conferences conducted by Uzma Khan (sister of Imran Khan) and Dr. Faisal Sultan have sparked a legal debate regarding whe...