پنجاب میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے ایک بڑی اور خوش آئند نوید سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، 16 جون سے 20 جون کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے
اس پیشگوئی کے بعد جہاں ایک طرف گرمی کا زور ٹوٹنے کی امید پیدا ہو گئی ہے، وہاں دوسری طرف متعلقہ اداروں کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے
بارشیں کہاں کہاں ہوں گی صوبائی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث پنجاب کے درج ذیل علاقوں میں موسم تبدیل ہوگا:
بالائی پنجاب راولپنڈی، مری گلیات اٹک، چکوال جہلم اور گجرات
وسطی پنجاب: لاہور فیصل آباد گوجرانوالہ سیالکوٹ ساہیوال اور قصور
جنوبی پنجاب ملتان بہاولپور ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان یہاں کچھ مقامات پر گرد آلود ہوائیں اور ہلکی بارش متوقع ہے

No comments:
Post a Comment