Followers

Monday, 1 June 2026

امریکی صدر کا نیتن یاہو کو سخت انتباہ: "میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے، تمہاری کھال بچا رہا ہوں"

 


واشنگٹن: روز نیوز ڈیسک۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان پسِ چردہ ہونے والی ایک انتہائی تلخ گفتگو نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پاگل قرار دے دیا ہے

ذرائع کے مطابق ایک نجی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے اور انتہائی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا اگر میں نہ ہوتا تو تم اس وقت جیل میں ہوتے۔ میں یہاں تمہاری کھال بچا رہا ہوں

گفتگو کے پسِ منظر پر ایک نظر

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین یہ کشیدگی مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور جنگی حکمتِ عملی پر اختلافات کے باعث پیدا ہوئی صدر ٹرمپ نیتن یاہو کے بعض فیصلوں اور ہٹ دھرمی سے شدید ناخوش دکھائی دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کھلے الفاظ میں اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسیوں کو دیوانگی سے تعبیر کیا

اس تلخ کلامی کے عالمی اثرات

سیاسی مستقبل: اس انکشاف کے بعد نیتن یاہو کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بلکہ خود اسرائیل کے اندر بھی شدید سیاسی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

پاک امریکہ اور عالمی تعلقات: ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ سخت موقف ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ اب اسرائیل کو ہر معاملے میں کھلی چھوٹ دینے کے موڈ میں نہیں ہے

جیل کا تذکرہ کیوں؟ نیتن یاہو کو اسرائیل میں پہلے ہی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات کا سامنا ہے، اور ٹرمپ کا یہ جملہ اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

اس سنسنی خیز پیش رفت نے ثابت کر دیا ہے کہ پردے کے پیچھے دونوں اتحادیوں کے مابین سب کچھ ٹھیک نہیں ہے عالمی میڈیا اب اس بات پر نظریں جمائے ہوئے ہے کہ تل ابیب اس سخت امریکی ردعمل کا کیا جواب دیتا ہے

No comments:

Post a Comment

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کا بڑا فیصلہ: وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت    ATC نے 4 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف   PTI  کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی...