Followers

Tuesday, 2 June 2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی ارکان کو مکمل تیاری کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت: "بیٹھنا پڑا تو وہیں پڑاؤ ڈالیں گے"

 


پشاور . راولپنڈی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف PTi کے تمام ارکانِ اسمبلی کو فوری طور پر اڈیالہ جیل پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس بار تمام ارکان مکمل تیاری کے ساتھ جائیں اور اگر وہاں دھرنا دینا پڑا یا بیٹھنا پڑا تو وہیں پڑاؤ ڈال دیا جائے گا

وزیر اعلیٰ نے اپنے خصوصی پیغام میں تمام ارکانِ اسمبلی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا

آج تمام پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی اڈیالہ جیل پہنچیں۔ صوبائی کابینہ کے تمام ارکان میرے ساتھ ہوں گے۔ تمام ارکانِ اسمبلی ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور جلد سے جلد راولپنڈی پہنچیں

سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ دورہ یا احتجاج غیر معینہ مدت کے لیے بھی ہو سکتا ہے، اس لیے تمام قائدین اور ارکان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل تیاری کے ساتھ نکلیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کے تحفظ اور مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹا جائے گا

وزیر اعلیٰ کی اس اچانک اور بڑی کال کے بعد خیبر پختونخوا کی سیاسی فضا میں ہلچل مچ گئی ہے اور ارکانِ اسمبلی کے قافلے راولپنڈی کی طرف روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی صوبائی کابینہ اور وزراء بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ اس مشن میں پیش پیش ہوں گے

No comments:

Post a Comment

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کا بڑا فیصلہ: وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت    ATC نے 4 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف   PTI  کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی...