پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سرکردہ رہنما سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ فرانس کے سرکردہ سیاستدان اور حکومتی شخصیات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ فرانس کے شدید خواہشمند ہیں جس کے لیے وہ جلد ہی انہیں فرانس اور یورپ کا دورہ کرنے کی باقاعدہ دعوت دیں گے
پیرس میں میڈیا نمائندوں اور پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ فرانس کے رہنما سردار ظہور اقبال کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی بطور پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب شب و روز کی کارکردگی اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو عالمی سطح پر بالخصوص یورپ میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ان کے وژن اور متحرک قیادت نے یورپی سیاسی حلقوں کو بے حد متاثر کیا ہے
پاک فرانس تعلقات میں نیا باب
سردار ظہور اقبال نے مزید کہا:
"فرانس کے اہم سیاستدانوں کی خواہش ہے کہ مریم نواز شریف فرانس کا دورہ کریں تاکہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے، بلکہ پنجاب اور فرانس کے درمیان زراعت تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں
انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کر کے انہیں فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے دورے کی باقاعدہ اور سرکاری دعوت نامہ پیش کریں گے
سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد
مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کا دورہ یورپ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا اور اس سے پاکستان کا عالمی امیج مزید بہتر ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلیں گے جس سے صوبے میں معاشی انقلاب آئے گا

No comments:
Post a Comment