اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی شازیہ مری نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے پر گہرے افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے ایک قابلِ شرم اقدام قرار دیا ہے
ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام کو ایوی ایشن کی تاریخ سے مٹانے کی کوششوں پر سخت تنقید کی
ائیرپورٹ کی منتقلی اور نام کا خاتمہ
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز منصور علی خان نے ایک فیملی مارکیٹنگ منصوبے کی داستان بیان کی۔ انہوں نے اس بات پر شدید دکھ کا اظہار کیا کہ جب اسلام آباد کے پرانے ائیرپورٹ کو نئی لوکیشن پر منتقل کیا گیا تو سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام اس نئے ائیرپورٹ سے ہٹا دیا گیا
ایوان کی قرارداد کے باوجود نام بحال نہ ہو سکا
پی پی پی رہنما نے یاد دلایا کہ اس اہم اور حساس معاملے پر قومی ایوان سے باقاعدہ ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی تھی، جس میں نام کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اس قرارداد کے باوجود شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام واپس نہیں لایا جا سکا جو کہ انتہائی افسوسناک اور ہم سب کے لیے باعثِ شرم ہے

No comments:
Post a Comment