معروف سینیئر صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے عالمی سطح پر ہونے والی پسِ پردہ سیاسی جوڑ توڑ اور پاکستان کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور سنسنی خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ نجم سیٹھی کے مطابق، سوئزرلینڈ میں ہونے والی آئندہ بیٹھک عالمی سیاست اور پاکستان کے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس JD Vance کے دورہ سوئزرلینڈ کے بعد اب پاکستان کی طرف سے بات چیت کا لیول بہت اوپر چلا گیا ہے
نجم سیٹھی کے تجزیے کے اہم ترین نکات
وزیراعظم سے کم پر بات نہیں بنے گی نجم سیٹھی کے مطابق اگر جے ڈی وینس سوئزرلینڈ آ رہے ہیں تو اب پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کی سطح سے کم پر بات چیت نہیں چلے گی اب معاملات براہِ راست ٹاپ لیڈرشپ ہی طے کرے گی
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں کی روانگی کا امکان انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اگر اس بیٹھک میں قطر کے وزیراعظم بھی شرکت کے لیے جا رہے ہیں تو پھر بہت ممکن ہے کہ پاکستان سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں ہی سوئزرلینڈ چلے جائیں
ایران کو یقین دہانیاں اور نیا دھکا: اس سارے منظرنامے میں ایک دفعہ پھر پورا زور لگایا جا رہا ہے دھکا لگایا جا رہا ہے اور ایران کو اہم یقین دہانیاں کروائی جا رہی ہیں
جے ڈی وینس کا اصل کردار نجم سیٹھی نے واضح کیا کہ جے ڈی وینس کا آنا کیوں ضروری ہے۔ جو یقین دہانیاں اسٹیو کشنر Steve Kushner اور وٹکاف Witkoff جیسی شخصیات نہیں دے سکتیں وہ یقین دہانیاں اب براہِ راست جے ڈی وینس خود دے سکتے ہیں جو یقین دہانیاں اسٹیو کشنر اور وٹکاف نہیں دے سکتے وہ جے ڈی وینس دے سکتے ہیں اسی لیے جے ڈی وینس خود آ رہے ہیں نجم سیٹھی
عالمی سیاست کا نیا رخ
نجم سیٹھی کے اس تجزیے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں کوئی بہت بڑا پلان تیار ہو رہا ہے جس میں امریکہ پاکستان، قطر اور ایران براہِ راست شامل ہیں جے ڈی وینس کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اس معاملے کو کس قدر سنجیدگی سے لے رہا ہے اور پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت کی اس بیٹھک میں موجودگی گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے
آپ کی رائے: آپ کے خیال میں جے ڈی وینس کے اس دورے اور نجم سیٹھی کے اس انکشاف کے بعد پاکستان کی سیاست اور عالمی تعلقات پر کیا اثرات پڑیں گے نیچے کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں

No comments:
Post a Comment