Followers

Saturday, 13 June 2026

محکمہ تعلیم پنجاب اے ای اوز AEOs کے معائنہ الاؤنس کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی

       


 پنجاب بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران                  AEOs کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ محکمہ نے اے ای اوز کو ملنے والے ماہانہ فکسڈ انسپکشن الاؤنس کو اب وزٹ کی بنیاد پر مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے

نئے طریقہ کار کی تفصیلات

نئی پالیسی کے مطابق اب الاؤنس کی ادائیگی ہر ہائی سکول کے پرائمری پورشن کے وزٹ کے حساب سے کی جائے گی اہم نکات درج ذیل ہن

فی وزٹ معاوضہ اے ای او کو ہر ہائی سکول کے پرائمری پورشن کے ایک وزٹ پر 250 روپے دیے جائیں گے۔

لازمی وزٹس ایک ماہ کے دوران کم از کم 2 وزٹ کرنا لازمی ہوں گے

سابقہ الاؤنس واضح رہے کہ اس سے قبل اے ای اوز کو ماہانہ 25,000 روپے فکسڈ انسپکشن الاؤنس دیا جا رہا تھا۔

اس فیصلے کے اثرات

تبدیلی کا مقصد: محکمہ تعلیم کے اس اقدام کا مقصد فیلڈ افسران کی کارکردگی کو براہ راست ان کی فیلڈ وزٹس سے جوڑنا ہے تاکہ ہائی سکولوں کے پرائمری پورشنز کی مانیٹرنگ کو مزید فعال اور بہتر بنایا جا سکے

تاہم، اس نئے فارمولے کے بعد اے ای اوز کے ماہانہ الاؤنس میں نمایاں کمی کا امکان ہے، جس پر تعلیمی حلقوں اور اے ای اوز ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آنے کی توقع ہے

No comments:

Post a Comment

Are the Press Conferences by Uzma Khan and Dr. Faisal Sultan Considered Contempt of Court?

  The recent press conferences conducted by Uzma Khan (sister of Imran Khan) and Dr. Faisal Sultan have sparked a legal debate regarding whe...