پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے 13 جون کو سوات کے تاریخی مٹہ چوک میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی ہے
مراد سعید کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری بھائیوں کو کسی بھی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے سوات اور مضافاتی علاقوں کے غیور عوام، نوجوانوں اور پارٹی کارکنان پر زور دیا ہے کہ وہ 13 جون کو مٹہ چوک پہنچ کر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی آواز بلند کریں
"کشمیر کی آزادی اور وہاں کے عوام پر ہونے والے غصب اور مظالم کے خلاف خاموش رہنا ممکن نہیں ہے۔ سوات کے عوام نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے اور اس بار بھی مٹہ چوک کا اجتماع تاریخ ساز ہوگا جہاں سے مظلوم کشمیریوں کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے
— مراد سعید
مقامی ذرائع کے مطابق مراد سعید کی اس کال کے بعد تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں اور کوآرڈینیٹرز نے احتجاج کی تیاریاں تیز کر دی ہیں مٹہ اور سوات کے دیگر علاقوں میں رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس احتجاجی مظاہرے کو ایک بڑی عوامی تحریک کی شکل دی جا سکے
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کا مقصد بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر اجاگر کرنا اور غاصب قوتوں کو یہ بتانا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی تحریک انصاف کے مقامی تنظیمی عہدیداران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی اور انسانی کاز کے لیے 13 جون کو مٹہ چوک میں اپنی شرکت یقینی بنائیں

No comments:
Post a Comment