لاہور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراسگی اور دھمکیاں دینے کے معاملے میں ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ آگیا ہے۔ اداکارہ کو ہراساں کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی MPAثاقب چدھڑ ملوث نکلےہیے۔
اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے جمع کروائی گئی باقاعدہ درخواست میں نہ صرف لیگی ایم پی اے بلکہ ان کی اہلیہ سمیرا خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے FIA کا بڑا ایکشن نوٹس جاری
اس ہائی پروفائل کیس پر ایکشن لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے FIA کے سائبر کرائم ونگ NCCIA لاہور نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ن لیگ کے رکنِ اسمبلی ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کو 22 مئی کو طلب کر لیا ہے
ذرائع کے مطابق: اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا تھا اور سنگین دھمکیاں دی جا رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا
سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز
اس خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ شوبز انڈسٹری کے ستاروں اور مداحوں کی جانب سے مومنہ اقبال کے اس قدم کو سراہا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے چاہے کوئی کتنا ہی بااثر سیاستدان کیوں نہ ہو
اب سب کی نظریں 22 مئی پر ٹکی ہیں جب لیگی ایم پی اے اور ان کی اہلیہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے

No comments:
Post a Comment