Followers

Tuesday, 26 May 2026

جہلم اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے شدت 4.8 ریکارڈ در و دیوار ہل گئے

 


جہلم: پنجاب کے شہر جہلم اور اس کے گردونواح بشمول جلالپور شریف میں زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلہ پیما مرکز Seismological Center کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کے یہ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ اس نے مکانات کے در و دیوار ہلا کر رکھ دئیے

زلزلے کی تفصیلات اور مرکز

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق:

شدت: ریکٹراسکیل پر 4.8

گہرائی: زمین کے اندر 12 کلومیٹر

مرکز: جہلم سے 58 کلومیٹر جنوب مغرب South-West کا علاقہ

جلالپور شریف میں صورتحال

ذرائع کے مطابق جہلم کے قریبی علاقے جلالپور شریف میں زلزلے کی شدت دیگر علاقوں کی نسبت بہت زیادہ محسوس کی گئی، جہاں جھٹکوں کے باعث پبلک مقامات اور رہائشی علاقوں میں شدید خوف دیکھا گیا۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ریسکیو اور انتظامیہ الرٹ ہیں

No comments:

Post a Comment

جہلم اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے شدت 4.8 ریکارڈ در و دیوار ہل گئے

  جہلم: پنجاب کے شہر جہلم اور اس کے گردونواح بشمول جلالپور شریف میں زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہ...