عالمی سطح پر جنگ بندی کے معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے مثبت اثرات اب پاکستانی عوام تک پہنچنے والے ہیں۔ وزیر اعظم نے اشارہ دیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گیی جس کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں ہونے والے ریلیف کا پورا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے جنگ بندی کے باعث سپلائی چین بحال ہو رہی ہے اور تیل کی قیمتیں نیچے آئی ہیں جس کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں کو کم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے
عوام کے لیے بڑی خوشخبری
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور اوگرا OGRA نے نئی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کر لی ہے اور آج شام تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے اس اقدام سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی آئے گی بلکہ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کو لگام دینے میں بھی مدد ملے گی
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر جنگ بندی کے بعد اگر تیل کی قیمتیں مستحکم رہتی ہیں، تو آنے والے دنوں میں پاکستانی معیشت اور عام آدمی کو مزید ریلیف مل سکتا ہے

No comments:
Post a Comment