Followers

Monday, 8 June 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان: ایران اور اسرائیل کو جنگ روکنے اور معاہدہ کرنے کا مشورہ

 


مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگ کے بادلوں کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک انتہائی اہم اور تہلکہ خیز بیان سامنے آیا ہے صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل دونوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور جنگ کی بجائے میز پر بیٹھ کر معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:

میں ایران کو مشورہ دوں گا کہ آپ نے اپنے میزائل داغ دیے بس اب اتنا ہی کافی ہے۔ اب ایران کو چاہیے کہ وہ واپس میز پر آئے اور معاہدہ کرے

نیتن یاہو کے پاس معاہدے کے سوا کوئی چارہ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے صرف ایران ہی نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بھی سخت اور واضح پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ نیتن یاہو سے بات کریں گے اور انہیں ایران پر جوابی حملہ کرنے سے روکیں گے

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا

"میں نیتن یاہو سے کہوں گا کہ وہ جوابی حملہ نہ کریں

"اس وقت اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے پاس ایران کے ساتھ معاہدہ قبول کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہوگا

عالمی منظر نامے پر اس بیان کی اہمیت

تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکی صدر کا یہ بیان مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں ایک بڑا یوٹرن ثابت ہو سکتا ہے اگر امریکہ اسرائیل کو جوابی کارروائی سے روکنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو خطے میں ایک بڑی تباہ کن جنگ کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔ تاہم، اب گیند اسرائیل اور ایران دونوں کے مشترکہ فیصلے پر ہے کہ آیا وہ جنگ کا راستہ چنتے ہیں یا سفارت کاری کا

No comments:

Post a Comment

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت کا بڑا فیصلہ: وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت    ATC نے 4 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف   PTI  کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی...