Followers

Sunday, 7 June 2026

ایران بحران اور تیل کی قیمتیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، 'انتظامیہ کو زبردست کامیابی مل رہی ہے


 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور بڑا دعویٰ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ کی حکمت عملی کے باعث ایران کے معاملے پر زبردست پیش رفت اور کامیابی حاصل ہو رہی ہے اور خطے میں جاری بحران جلد ختم ہونے کی امید ہے

آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کی روانگی: تعداد بتانے سے گریز

اپنے ایک حالیہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی معیشت اور توانائی کی سپلائی کے لیے انتہائی حساس سمجھے جانے والے روٹ "آبنائے ہرمز" Strait of Hormuz کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سے اب بہت سے آئل ٹینکرز محفوظ طریقے سے گزر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے سیکیورٹی یا حکمت عملی کے پیشِ نظر گزرنے والے ٹینکرز کی اصل تعداد بتانے سے گریز کیا

ان کا کہنا تھا

"میری انتظامیہ کو ایران کے معاملے پر زبردست کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ آبنائے ہرمز سے بہت سے آئل ٹینکر گزرے ہیں جن کی تعداد میں پلاس وقت بتانا نہیں چاہتا۔

ایران بحران کا جلد خاتمہ ممکن

ٹرمپ نے عالمی برادری اور مارکیٹ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور بحران کو حل ہونے میں اب زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے ان کے مطابق صورتحال تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہے اور جلد ہی معاملات مکمل طور پر معمول پر آ جائیں گے

تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی

بلاگرز اور معاشی ماہرین کے لیے سب سے اہم بات ٹرمپ کا تیل کی قیمتوں کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ ہے انہوں نے اشارہ دیا کہ جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل Crude Oil کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ صورتحال بہتر ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں اس سطح سے بھی نیچے چلی جائیں جو اس بحران کے شروع ہونے سے پہلے تھی

No comments:

Post a Comment

فرانسیسی سیاستدان مریم نواز شریف کے دورہ فرانس کے خواہشمند، جلد باقاعدہ دعوت دی جاہی گی سردار ظہور اقبال

  پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سرکردہ رہنما سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ فرانس کے سرکردہ سیاستدان اور حکومتی شخصیات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا...