اسلام آباد: پاکستان کے معاشی حالات اور روزگار کے محدود مواقعوں کے باعث پڑھے لکھے اور ہنر مند طبقے کی بڑی تعداد بیرون ملک منتقل ہونے لگی ہے حال ہی میں جاری ہونے والے قومی اقتصادی سروے Economic Survey میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال مزید 8 لاکھ پاکستانی روزگار کی تلاش میں دیارِ غیر چلے گئے
رپورٹ کے مطابق، بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے خلیجی ممالک، بالخصوص سعودی عرب سب سے پسندیدہ اور بڑی مارکیٹ ثابت ہوا ہے
سعودی عرب اور قطر پاکستانیوں کی پہلی پسند
اقتصادی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق
ساوڈی عرب بیرون ملک جانے والے کل پاکستانیوں میں سے سب سے بڑا حصہ یعنی 5 لاکھ 30 ہزار افراد نے سعودی عرب کا رخ کیا
قطر قطر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جہاں 68 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا
متحدہ عرب امارات UAE جانے والوں میں کمی
سروے میں ایک دلچسپ رجحان یہ بھی سامنے آیا کہ ماضی کی نسبت متحدہ عرب امارات یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کی تعداد کم ہو کر صرف 52 ہزار رہ گئی 'برین ڈرین یا زرمبادلہ کا ذریعہ
ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں اور ہنر مند افراد برین ڈرین کا ملک سے جانا جہاں مقامی انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، وہاں دوسری طرف ان تارکینِ وطن کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم Remittances ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

No comments:
Post a Comment