Followers

Monday, 8 June 2026

گلگت بلتستان انتخابات: 21 حلقوں کے غیر حتمی نتائج آگئے، پیپلز پارٹی کی برتری، آزاد امیدواروں کا بڑا سرپرائز


 گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں پر ہونے والے عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک سامنے آنے والے 21 حلقوں کے نتائج کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی PPP سب سے زیادہ نشستیں لے کر سرفہرست ہے، جبکہ آزاد امیدواروں نے بھی میدان مار کر سب کو حیران کر دیا ہے

سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین پوزیشن

الیکشن کمیشن اور میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق 21 حلقوں کی صورتحال درج ذیل ہے

پاکستان پیپلز پارٹی PPP 9 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے

آزاد امیدوار: 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن (lPML-N اب تک 4 نشستیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے

مجلس وحدت مسلمین MWM 1 نشست پر کامیابی حاصل کر چکی ہے

تازہ ترین صورتحال: گلگت بلتستان اسمبلی کے کل 24 حلقوں میں سے اب تک 21 کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، جبکہ بقیہ 3 حلقوں کے حتمی نتائج کا انتظار ہے، جو حکومت سازی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

پیپلز پارٹی کی جشن کی تیاریاں، آزاد امیدوار گیم چینجر

اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے، جس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان اور جیالوں کو مبارکباد دی ہے۔ دوسری طرف، 7 نشستوں پر آزاد امیدواروں کی کامیابی نے خطے کی سیاست میں ایک نیا رخ پیدا کر دیا ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ حکومت سازی کے لیے یہ آزاد امیدوار انتہائی اہم گیم چینجر ثابت ہوں گے

واضح رہے کہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا خطے میں امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر تسلی بخش رہی اور شہریوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا

باقی ماندہ 3 حلقوں کے نتائج آتے ہی آرٹیکل کو فوری طور پر اپڈیٹ کر دیا جائے گا

No comments:

Post a Comment

فرانسیسی سیاستدان مریم نواز شریف کے دورہ فرانس کے خواہشمند، جلد باقاعدہ دعوت دی جاہی گی سردار ظہور اقبال

  پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سرکردہ رہنما سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ فرانس کے سرکردہ سیاستدان اور حکومتی شخصیات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا...