اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر 7 روز کے اندر دستخط کرا کے جمع کرانے کا بڑا حکم دے دیا ہے
بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سات دن کے اندر دونوں ملزمان کے وکالت ناموں پر دستخط کرانے کے عمل کو یقینی بنائیں
عدالتی کارروائی کا احوال
سماعت کے آغاز پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے وکالت ناموں پر دستخط کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس پر معزز عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے وکالت ناموں پر دستخط لازمی ہیں
عدالت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کو آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دیا
190 ملین پاؤنڈ کیس کیا ہے؟
یاد رہے کہ یہ کیس برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی NCA کی طرف سے بھیجی گئی خطیر رقم کی پاکستان منتقلی اور اس کے عوض القادر ٹرسٹ کے نام پر اراضی اور دیگر مراعات حاصل کرنے کے الزامات سے متعلق ہے، جس میں نیب قومی احتساب بیورو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کر رہا ہے

No comments:
Post a Comment