Followers

Saturday, 23 May 2026

‏ساری زندگی ن لیگ کو ووٹ دیا اب اگلی نسل کو منع کر دیں گے مہنگائی سے تنگ لاہور کے رکشہ ڈرائیور کی دہائی وائرل

 


ملک میں جاری شدید معاشی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے  لاہور کے ایک مقامی رکشہ ڈرائیور کی درد بھری ویڈیو اور بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہا ہے جس نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے روایتی ووٹرز کو بھی مایوس کر دیا ہے

شدید ذہنی و معاشی دباؤ کا شکار لاہور کے اس شہری کا کہنا تھا ہم نے ساری زندگی ن لیگ کو ووٹ دیے ہیں، لیکن اب ہم معافی مانگتے ہیں ہم اپنی اگلی نسل کو بھی سخت تاکید کریں گے کہ وہ انہیں کبھی ووٹ نہ دیں

400 کا تیل اور دیہاڑی غائب غریب طبقہ پس کر رہ گیا

رکشہ ڈرائیور نے روتے ہوئے اپنے روزمرہ کے حالاتِ زندگی کا نقشہ کھینچا اور بتایا کہ رکشے میں 400 روپے کا پیٹرول ڈلوایا ہے، لیکن سواریاں نہ ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے اب 400 روپے کی دیہاڑی بھی نہیں بن پا رہی۔

موجودہ حالات میں جہاں بجلی کے بل آٹا گھی اور چینی غریب کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں، وہاں روزانہ کمانے اور روزانہ کھانے والا طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کی بھرمار اور پیٹرول کی قیمتوں نے ان کا جینا محال کر دیا ہے

No comments:

Post a Comment

Prime Minister Shehbaz Sharif Returns to Pakistan After Attending the 81st UN General Assembly Session

  Prime Minister Shehbaz Sharif has safely returned to the homeland following his successful and high-profile visit to New York, where he re...